سرینگر//پولیس نے ہفتے کو کہا کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ گرفتاریاں کھریو علاقے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان سے حزب المجاہدین اور البدر تنظیموں کا غیر قانونی سامان بر آمد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر127کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔