سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے ایک نوجوان گیند لگنے سے فوت ہوگیا۔
حکام کے مطابق جہانگیر احمد وار ،ساکنہ گوشہ بگ پٹن کی گردن پر نانل اننت ناگ میں میچ کے دوران گیند لگ گئی۔
جہانگیر کو فوری طور مٹن اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
حکام نے مزید کہا کہ جہانگیر بیٹنگ میں مصروف تھا جس کے دوران ایک شارٹ کھیلتے ہوئے گیند اُس کی گردن پر جالگی جو اُس کی موت کا سبب بنی۔
اس میچ کا انعقاد یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کی طرف سے بڈگام اور بارہمولہ کی ٹیموں کے درمیان کیا جارہا تھا۔