سرینگر/سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع اننت ناگ کے سیر ہمدان علاقے کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی طرف سے مشترکہ طور عمل میں لائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی سبھی سڑکیں عبور و مرور کیلئے بند کی گئی ہیں۔
سیر ہمدان کھنہ بل۔پہلگام روڑ پر قصبہ اننت ناگ سے 15کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔