سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں بدھ کے روز ایک غیر مقامی مزدور کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قاضی گنڈ کے میر بازار گاسی پورہ گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی مزدور کی لاش ایک کرایے کے کمرے میں دیکھی اور اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ کو مطلع کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی حویل میں لے لیا۔
پولیس نے لاش کی شناخت لالوا سادھو ولد کرشن لال سادھو ساکن بہار کے طور کرتے ہوئے اُس کی موت کی تحقیقات شروع کی۔