ڈورو/ / وادی میں گزشتہ شام یاتریوں کی ایک گاڑی پر ہوئے حملے کے بعد پوری وادی میں ہائی الرٹ جاری کیا گیاجبکہ سرینگر جموں شاہراہ پرکشمیر سے تعلق رکھنے والی گاڑیوں کو ٹول پوسٹ قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس عملے کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی آمد ورفت حفاظتی نقطہ نگاہ سے روکا گیا ایسا صرف جموں بند کی وجہ سے کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی طرح کے نقص امن سے بچا جاسکے۔ادھر ٹول پوسٹ ،لورمنڈا اور زگ موڈ میں رکے درماندہ کشمیری ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ شب سے یہاںرکے پڑے ہیں جس کے سبب اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں ،جبکہ کئی گاڑیوں میں تازہ پھل و سبزیاں سڑنے کو تیار ہے، ادھر قصبہ ڈورو ،ویری ناگ اور قاضی گنڈ میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، جبکہ جگہ جگہ تلاشی اور شناختی کارڑکی چھان بین بھی ہورہی ہے۔اس دوران قصبہ ڈورو میں منگل کی صبح پولیس سٹیشن کے نزدیک سڑک پر خار دار تار بچھا کر عبور و مرور میں روکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔اس سلسلے میں ایس ایچ اوڈور ونے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ اس طرح کا قدم جموں جارہی کشمیر نمبر کے گاڑیوں کو روکنے کیلئے اُٹھا گیا ہے جو شاہراہ سے بائی پاس کرکے براستہ ڈورو ٹنل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسکا مطلب عوام کو کسی طرح کی پریشانی میں مبتلا کرنا ہرگز نہیں اگر عوام کو کوئی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے تو وہ میں دیکھ لوں گا لیکن ہم کسی بھی صورت میں گاڑی کو جموں نہیں جانے دیں گے۔