سرینگر//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں گذشتہ رات جس ریٹائرڈ فوجی اہلکار کو مشتبہ جنگجوﺅں نے گولی مار کر زخمی کیا تھا وہ پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
سابق ٹیریٹوریل آرمی اہلکار عبد الحمید متو ساکن بچرو کو اپنے ہی گاﺅں میں گذشتہ رات نو بجے کے قریب گولی ماری گئی تھی۔
اُسے زخمی حالت میں پہلے نزدیکی اسپتال واقع کیموہ اور بعد میں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ذرائع کے مطابق آج صبح دم توڑ بیٹھا۔