سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو جنوبی کشمیر میں متعدد علاقوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج ،پولیس اور فورسز کی مشترکہ جمعیتوں نے ضلع اننت ناگ، پلوامہ ، شوپیان اور کولگام میں بھاری پیمانے پر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا ۔
اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن مذکورہ علاقوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
محاصرے کے بعد تلاشی آپریشن ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ہاتھ میں لیا گیا ہے جہاں آنے جانے کے سبھی راستے بند کردئے گئے ہیں۔
اسی طرح کے فورسز آپریشن جنوبی کشمیر کے ترال، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیان علاقوں میں بھی جاری ہیں۔