سرینگر/جنوبی کشمیر میں حکام نے سنیچر کو مسلسل دوسرے روز ٹرین سروس معطل رکھی ہے۔
جنوبی کشمیر سے گذرنے والی سرینگر۔بانہال ٹرین سروس کی یہ تازہ معطلی اونتی پورہ علاقے میں جمعہ کو دو جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے پس منظر میں عمل میں آئی ہے۔
تاہم حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرین سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام''احتیاط'' کے طور اٹھایا گیا ہے۔