سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کو ایک مقامی جنگجو کے فورسز کے ساتھ مختصر جھڑپ میں جاں بحق ہونے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ''احتیاط'' کے طور اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر اور بانہال کے درمیان چلنے والی سروس کو دن بھر کیلئے معطل کیا گیا ہے تاہم سرینگر سے بارہمولہ کے درمیان یہ سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
یہ اقدام پلوامہ ضلع کے رینزی پورہ نامی گائوں میں فورسز کے ساتھ مختصر گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
مذکورہ جنگجو کی شناخت اشفاق وانی ساکنہ کوئیل کے طور ہوگئی ہے۔
جنگجوئوں نے اونتی پورہ علاقے کے رینزی پورہ گائوں میں فوج کی ایک گشتی پارٹی کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جس کے دوران اشفاق جاں بحق ہوگیا۔