سرینگر/جنوبی کشمیر میں جمعہ کی صبح فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں رینزی پورہ نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے رینزی پورہ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جائے مقام سے دو جنگجو بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔