سرینگر/جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گذشتہ رات اُس وقت دو افراد کو حراست میں لیا گیا جب وہ فوج کی طرف سے ڈالے گئے ایک ناکے پر اپنی گاڑی روکنے میں ناکام ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فوج نے گذشتہ رات مٹن علاقے میں کہر بل کے مقام پر ناکہ ڈالا تھا۔اس دوران ایک لوڈ کیریئر کا وہاں سے گذر ہوا جس کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ڈرائیور کسی وجہ سے نہیں رکا اور اہلکاروں نے گولیوں کے کچھ رائونڈ چلائے۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں مذکورہ گاڑی کو کچھ دوری پر واقع کنگن ہل نامی علاقے میں روک کر اس میں سوار دو افراد کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیا گیا۔