سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام اور ترال علاقوں میں منگل کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں کولگام کے ریڈونی اور ترال کے ہفو نامی گائوں میں چل رہی ہیں جہاں طرفین کے درمیان گولی بھاری کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران شب ریڈونی کا محاصرہ کیا جہاں جنگجو موجود تھے۔ جونہی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی مشترکہ پارٹی نے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوئوں نے اُن پر فائرنگ کی۔
جنگجوئوں کی فائرنگ میں دوسی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے ذرائع نے جن کی شناخت سب انسپکٹر امت کمار اور کانسٹیبل اویناش کے طور کی۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پرکاش یادو نامی ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک ریڈونی میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
ادھر فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ترال میں واقع ہفو نامی گائوں کا محاصرہ کیا۔
محاصرے کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں۔ گولیوں کے تبادلے کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔