سرینگر// انتظامیہ نے وادی کے بیشتر اضلاع میں احتیاتی طور پر بدھ کو تعلیمی اداروں میںدرس و تدریس کاکام بند رکھنے کافیصلہ کیاہے۔ڈپٹی کمشنر سرینگر فاروق احمدلون نے کشمیرعظمیٰ کوبتایا کہ بدھ کو صرف کالج اور ہائرسکنڈری سکول بندرہیں گے۔ادھر اننت ناگ اورشوپیان اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے مطابق 31مئی کو دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب کہ ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے بھی اطلاع دی ہے کہ ضلع میں تمام سکول اورکالج 31مئی کو احتیاط کے طور پر بند رہیں گے۔ ادھرضلع مجسٹریٹ بڈگام کے مطابق ضلع میں 31مئی کو تمام ہائر سیکنڈری سکولوں اورکالجوں میں احتیاطی طور درس وتدریس کا کام معطل رہے گا۔البتہ عملے کو حاضر رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کپوارہ کے احکامات کے مطابق 31مئی2017کو ضلع بھر کے تمام ڈگری کالجوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا جب کہ یونیورسٹی سطح کے امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ضلع کپوارہ میں ہائر سیکنڈری اسکول بائز ترہگام ،گرلزسکول ترہگام،بائز ہائر اسکینڈری کرالہ پورہ ،بائز ہائر سیکنڈری ہندوارہ ،ہائر سیکنڈری بائز لنگیٹ ،بائز ہائر اسکینڈری قلم آباد،بائز ہائر سیکنڈری کپوارہ اوربائز ہائر اسکینڈری درگمولہ میں تدریسی عمل معطل رہے گا جب کہ ضلع بھر کے باقی تمام ہائر اسکینڈری اسکول،ہائی اسکول،مڈل اسکول اورپرائمری اسکول کھلے رہیںگے۔