سرینگر//پولیس نے سنیچر کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جس جگہ پر جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، وہاں سے اگر چہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم اُن کا اسلح و گولہ بارود بر آمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فورسز نے گذشتہ رات دمحال ہانجی پورہ علاقے کے نندی مرگ گاﺅں کو محاصرے میں لیکرتلاشی آپریشن شروع کیا، جس کے دوران جنگجوﺅں نے فورسز کی طرف کئی گولیاں چلائیں۔
پولیس نے کہا کہ فورسز نے بھی جواب میں گولیاں چلائیں تاہم جنگجوابتدائی مرحلے پر ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق جائے مقام سے تاہم ایک ایل ایم جی قسم کی بندوق اور بارود تیار کرنے میں کام آنے والا سامان بر آمد کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ فرار ہوئے جنگجوﺅں کی تلاش کیلئے کھوجی کتوں سے مدد لی جارہی ہے۔