پانپور//پانپور میں دوران شب ایک نجی بنک شاخ کے اے ٹی ایم مشین کونا معلوم افراد نے لاکھوں روپے نقدی سمیت اڑا لیا ہے۔قصبہ پانپور کے کدل بل علاقے میںقائم ایچ ڈی ایف سی بنک شاخ کے اے ٹی ایم مشین کو نا معلوم افراد نے 12 اور13جون کی درمیانی رات کو 6لاکھ روپے کے قریب نقدی سمیت اڑا لیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے واضح رہے جنوبی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران بنک لوٹنے کے ایک درجن سے زیادہ واقعات رونما ہوئے اور کلگام میں جموں کشمیر بنک کی کیش وین پر حملے کے بعد بیشتر جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پربنک شاخوں کو بند کردیا گیا۔