اننت ناگ//عشمقام اننت ناگ میں ایکسکرشن پر گئیں سکول طالبات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 24طالبات مضروب ہوئیں۔یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔ایکسکرشن گاڑی زیر نمبرJK03/2711کو سلی گام عشمقام کے نزدیک حادثہ پیش آیا اور گاڑی لڑھک گئی۔سکولی طالبات پہلگام سے واپس آرہی تھیں۔اس واقعہ میں 24طالبات کو چوٹیں آئیں جنہیں سب ضلع اسپتال سیر ہمدان میں داخل کیا گیا۔تاہم ڈاکٹروں نے کہا کہ سبھی طالبات کی حالت مستحکم ہے۔ادھر ریاستی گورنر ستہ پال ملک نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے حکامکو ہدایات دیں کی بچیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔