سرینگر//پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اور لوک سبھا پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ٖڈی پی ) پر وار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی والوں کو جنوبی کشمیر اپنے کرتوتوں کا سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹی نے اقتدار کیلئے جو کیا لوگ سے اچھی طرح سے باخبر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے لوگوں کی محنت کو تین سال سے زیادہ وقفے کے دوران ضائع کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ لوگ پی ڈی پی کو آنے والے انتخاب میں کرار اجواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وہ دن یاد ہے جب نوجوان کے خلاف طاقت کا ستعمال کیا جس میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھو دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان زخمی ہوئے ۔ جے اے میر نے کہا کہ پی ڈی پی ہی وہ جماعت ہے جس نے بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست پارٹیوں کو وزیر اعلیٰ بننے کے لئے وادی کے اندر پہنچایا ۔ میر جنوبی کشمیر کے شانگس علاقے میں ایک بھاری عوامی روڑ شو کے دوران کئی مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس میں پارٹی کے سینر لیڈران اور ورکران کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے ۔ اس دوران ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کہ ہے کہ پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی جھوٹے عدوں کو منہ توڑ جواب دیکر انہیںشکست دیں گے ۔ اننت ناگ لوک سبھا نشست کے امیدوار نے اپنی تقریر میں بتایا کہ لوگ اس وقت پی ڈی پی کو شکست دینے کا انتظار کر کے انہیں سبق سکھانے کے موڑ میں نظر آ رہے ہیں ۔