مشتاق الحسن+اشرف چراغ+مشتاق الاسلام
ٹنگمرگ+ کپوارہ +پلوامہ//اہرہ بل شوپیان کے علاوہ شمالی کشمیرکے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں الگ الگ واقعات میں ڈوبنے سے3 افراد کی موت واقع ہوئی۔اہرہ بل شوپیان میں ایک نوجوان پیر پھسلنے سے ڈوب گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسے بعد میں بر آمد کیا گیا۔ادھرچنیبل پٹن میں ایک مقامی نوجوان جس کی شناخت تجم الحسین ڈار کے نام سے ہوئی ہے، نالے میں ڈوب گیا اور بعد میں اسے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔”ایک اور واقعہ میں، ایک 14 سالہ لڑکا جس کی شناخت عمران احمد ساکن نجار محلہ درپورہ کے طور پر کی گئی، کپواڑہ میں درپورہ ڈیم کے قریب کھڑکوہل ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور لڑکے کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے، جسے بعد میں طبی سینٹرلالپورہ لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ طبی سینٹر پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ادھرسیاحتی مقام اہرہ بل میں پیر کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نوجوان نالے میں ڈوب گیا۔ واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا، جب وسیم احمد ملک ولد محمد یاسین ملک، ساکن نیو کالونی علیال پورہ شوپیان، مبینہ طور پر اہرہ بل نالے میں گر گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کولگام نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور مقامی پولیس و رضاکاروں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ تاہم نالے میں پانی کا شدید بہائو کارروائی میں مسلسل رکاوٹ بنا رہا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، کوششیں رات گئے تک جاری رہیں تاکہ لاپتہ شخص کا سراغ لگایا جا سکے۔ادھرپٹن کے چندر سیر گائوں میں اتوار یعنی دوسری عید کو اسوقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 12سالہ بچہ حافظ قیوم وانی ایک غبارے کو ہوا بھررہا تھا کہ اچانک غبارہ پھٹ کر اس کے حلق میں پھنس گیا ۔اگرچہ حافظ قیوم کو پٹن ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گی تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ بیٹھا۔ جونہی اس کی لاش گھر لائی گی تو وہاں کہرام مچ گیا۔