ترال//جنوبی ضلع پلوامہ میں قصبہ کے ترال پنیر جاگیر علاقے میں نازنین پورہ ۔پنیرروڑ پر سنیچر کی صبح ایک لوڈ کیریئر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے ایک شہری از جان اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لوڈ کیریئر کو پیش آئے اس حادثے میں 5افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعد میںایک شہری زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
جاں بحق شہری کی شناخت عبد الرحمان پرے ساکن کوئل شکار گاہ ترال کے طور کی گئی ہے۔
اس حادثے میں زخمی ہوئے چار افراد سب ضلع ہسپتال ترال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔