Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

جنوبی غزہ میں مقدسات کی پامالی | اسرائیل نے قبرستان پربلڈوزر چلا یا

Towseef
Last updated: July 12, 2025 9:58 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

غزہ//انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے اسرائیل نے فلسطینیوں کے قبرستان کو بھی نہ بخشا۔غزہ وزارت اوقاف کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں قبرستان مسمار کر دیا۔ اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے ترک قبرستان کو روند ڈالا۔وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ قبریں مسمار کر کے لاشیں نکالی گئیں جو کہ مقدسات کی کھلی پامالی ہے۔ خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی کیترک قبرستان میں اسرائیلی بربریت کی گئی۔وزارت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے “مرنے والوں کے تقدس کی صریح خلاف ورزی اور قبرستانوں کے تقدس اور موت کے بعد انسانی وقار پر حملہ کیا اور قبروں کو بلڈوز کر کے اس میں سے انسانی باقیات نکال لی۔اسرائیلی افواج نے قبرستان کے اطراف بیگھر افراد کے کیمپ بھی منہدم کیے۔وزارت اوقاف نے بتایا کہ کہ غزہ کے 60 میں سے دوتہائی قبرستان مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔
اسرائیل پر شام کے کھیتوں میں آگ لگانے کا الزام
یو این آئی

دمشق//شامی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب قنیطرہ دیہی علاقے میں زرعی زمینوں کو جان بوجھ کر آگ لگائی۔الاخباریہ شام نے رپورٹ کیا کہ “اسرائیلی قابض افواج نے علیحدگی کی باڑ کے قریب، جنوب مغربی شام کے قصبے الرفید کے مغرب میں، کئی ایکڑ رقبے پر پھیلے کھیتوں کو نذر ِ آتش کر دیا۔”اقوام متحدہ کے اہلکار بنیادی آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔جمعہ کے روز، قنیطرہ کے نائب گورنر محمد السعید نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیل نے علاقے کے شمالی حصے میں آٹھ سے زیادہ فوجی اڈے تعمیر کیے ہیں، جو بشار الاسد کے دسمبر 2024 میں معزول ہونے کے بعد قائم کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ اڈے 1974 کے علیحدگی معاہدے کے تحت قائم کردہ بفر زون کے اندر تعمیر کیے گئے، جسے انہوں نے معاہدے کی “واضح خلاف ورزی” قرار دیا۔السعید نے مزید کہا کہ اسرائیلی سرگرمیوں نے تقریبا 15,000 ایکڑزرعی اراضی اور چراگاہوں تک رسائی کو روک دیا ہے، جس سے مویشیوں پر انحصار کرنے والے خاندانوں کے آمدنی کے ذرائع منقطع ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطی جنگ کے دوران گولان کی پہاڑیوں کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اس علاقے کو ضم کر لیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔اسد کے روس جانے اور جنوری میں صدر احمد الشراع کے تحت عبوری انتظامیہ کے قیام کے بعد، اسرائیل نے شام میں اپنی جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔فضائی حملوں نے فوجی مقامات، گاڑیوں اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، جبکہ اسرائیلی افواج اقوام متحدہ کی نگرانی میں قائم بفر زون میں مزید اندر تک گھس گئیں جسے اسرائیل نے 1974 کے معاہدے کے ساتھ غیر مثر قرار دیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

بین الاقوامی

امریکی محکمہ خارجہ کی 1000سے زائد افراد کو چھٹی

July 12, 2025
بین الاقوامی

کرد جنگجوئوں کا مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان

July 12, 2025
بین الاقوامی

اغزہ بچوں اور بھوکے لوگوں کا قبرستان | اسرائیل ظالمانہ منصوبے پر عمل پیرا:انروا

July 12, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی حملو کا سلسلہ جاری| غزہ میںمزید55فلسطینی جان بحق

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?