سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں سنیچر کو اُس وقت ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب وہ سکارپیوگاڑی جس کو وہ خود چلا رہا تھا، اُس کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی۔
یہ حادثہ ضلع کے یاری پورہ علاقے میں پیش آیا جس میں طارق احمد بٹ ولد محمد عباس بٹ ساکن ماچھوا جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق طارق کی موت موقع پر ہی ہوئی جس کے بعد قانونی لوازمات پوری کرتے ہی اُس کی لاش کوورثاءکو سونپا گیا۔