سرینگر/فورسز نے ایک کارروائی کے دوران بدھ کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے گوپالپورہ علاقے میں دو جنگجوئوں کو جاں بحق کردیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گوپالپورہ گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو ا،اور طرفین میں معرکہ آرائی شروع ہوئی۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے کہا کہ کچھ وقت کی آپسی فائرنگ کے بعد وہاں دو جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گائوں میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔
اس دوران حکام نے ضلع کے اندر انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔