سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح معرکہ آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
یہ معرکہ آرائی ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں ژمر گاﺅں میں پیش آئی۔
پولیس نے معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت تاہم ابھی نہیں ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اس معرکہ آرائی میں دو فوجی اہلکار وں کو چوٹیں آئیں۔
اس سے قبل علی الصبح پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور ژمر گاﺅں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں کے ساتھ رابطہ ہوتے ہی طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔