سری نگر //جنوبی ضلع کولگام کے برازلو علاقے میں منگل کو ایک بی جے پی کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے حوالے سے ، نیوز ایجنسی جی این ایس نے کہا کہ جاوید احمد ڈار ولد محمد عبداللہ ڈار ، جو کہ برازلو جاگیر کا رہائشی تھا ، کو اس کی رہائش گاہ کے باہر نزدیک سے گولی مار دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جاوید پچھلے تین سالوں سے ہوم شامل بگ حلقے میں بی جے پی کا انچارج تھا۔
یہ واقعہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں جنگجوﺅںکے ہاتھوںایک بی جے پی سرپنچ اور اس کی پنچ بیوی کو گولیاں مارنے کے بمشکل ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔