سرینگر// مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعرات کی شام جنوبی ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک سیاسی کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ کارکن غلام حسن لون کو ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی ماری گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اسے علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا کہ متوفی پہلے پی ڈی پی کا بلاک صدر تھا اور اس نے بعد میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جہاں اسے پارٹی کا زونل صدربنایا گیا۔
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق واقعہ کے فوراً بعدفورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔