جنوبی ضلع کولگام میں آتشزدگی، چھ مکان خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں آگ کی بھیانک واردات نے چھ کنبوں کو کچھ گھنٹوں میں ہی بے گھر کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کولگام کے دمہال ہامجی پورہ میں جمعرات کی علی الصبح ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں کی طرف سے آگ کو قابو میں کرنے سے قبل چھ رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *