سرینگر//حکام نے پیر کو کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات دیر گئے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بارودی سرنگ کا بر وقت پتہ لگایا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بارودی سرنگ کو جنگجوﺅں نے تجن گاﺅں میں ایک پل کے نیچے نصب کیا تھا۔یہ پل تجن کو دلون گاﺅں سے ملاتا ہے۔
حکام کا حوالہ دیتے ہوئے نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ بارودی سرنگ کا بروقت پتہ لگاکر ایک بہت بڑے حادثے کو ٹالا گیا ہے۔