سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق 50آر آر ،سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور مارول میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر فائرنگ کی۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔