سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں فوج کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ شام دیر گئے اُس وقت پیش آیا جب فوج نے رومشی نالے کے قریب محمد شفیع گنائی ساکنہ وہی بگ ، جو اپنے آٹو میں جارہا تھا،کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اُس نے فورسز کا اشارہ نظر انداز کیا۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے فوری طور پر آٹو پر فائر کھولا جس سے محمد شفیع زخمی ہوگیا۔زخمی محمد شفیع کو بعد میں سرینگر میں قائم ہڈیوں کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
فوج نے اس واقعہ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔