سری نگر// جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ۔حکام کے مطابق یہ جھڑپ گذشتہ شب دیر گئے راجپورہ کے ہانجن گاوں میں پیش آگئی۔
اطلاعات کے مطابق گاوں میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ رات ایک محاصرے اور سرچ آپریشن شروع کیا۔جنگجوﺅں کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن انکاو¿نٹر میں تبدیل ہوگیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔
گولیوں کے ابتدائی تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاوں میں جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔