سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے روہمو گاوں میں منگل کو ریچھ نے حملہ کرکے چار شہریوں کو زخمی کردیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ریچھ آج صبح سویرے نمودار ہوکر چار افراد پر حملہ آور ہو،ا اور چاروں کو زخمی کردیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
زخمی شہریوں کو پبلک ہیلتھ سینٹر روہمو پہنچایا گیا جہاں سے اُنہیں ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔
زخمی شہریوں کی شناخت عبد الاحد ڈار، اشفاق احمد ڈار، عمر گل اور تاجہ بیگم ساکنان روہمو کے طور ہوئی ہے۔
دریں اثناءمقامی لوگوں نے اُنہیں ایمبولینس فراہم نہ کئے جانے پر پی ایچ سی روہمو کیخلاف احتجاج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث اُنہیں سبھی زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں پلوامہ پہنچا نا پڑا۔