سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ میں جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ترال اور پونپور میں عمل میں لائی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان ترال اور پانپور میں جنگجوﺅں کو پناہ وغیرہ فراہم کرتے تھے اور ان کیلئے ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے۔
گرفتار شدگان کی شناخت بلال احمد چوپان ساکن واگڑ ترال اور مرسلین بشیر شیخ ساکن چھتلم پونپور کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس تھانہ ترال اور پانپور میں ایف آئی آر نمبرات96اور90کے تحت کیس درج کرکے آگے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔