سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین اُس وقت معرکہ آرائی شروع ہوگئی جب فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔
یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے میں ہکری پورہ گاوں میں شروع ہوگئی ہے جہاں فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک پارٹی پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔