سرینگر// سیکورٹی فورسز نے منگل کو موسم کی شدید خرابی کے دوران ہی جنوبی ضلع شوپیان کے چھترا گام گاوں کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔فورسز نے دوران شب گاوں کی ناکہ بندی کی اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں فورسز آپریشن جاری تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شوپیان ضلع میں گذشتہ ایک ہفتے میں دو فورسز آپریشنوں کے دوران چھ جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ۔پہلا آپریشن راولپورہ جبکہ دوسرا مانی ہل میں عمل میں لایا گیا جہاں بالترتیب دو اور چار مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے۔