سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے جنگلی علاقے میں سنیچر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کا آغاز ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ معرکہ آرائی تاریخی مغل روڑ پر شروع ہوگیا ہے۔ یہ روڑ وادی کشمیر کو ضلع پونچھ سے ملاتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔