سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز نے ایند راولپورہ گاوں میں جنگجومخالف آپریشن شروع کرتے ہوئے محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی شروع کی۔یہ آپریشن گذشتہ شام دیر گئے شروع ہوا اور آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور ایند راولپورہ گاوں کو محاصرے میں لیکرتلاشی آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد ہاتھ میں لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گاوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔