سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع شوپیان میں چار افراد کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے 100گولیاں اور4گرینیڈ بر آمد کئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سیکورٹی فورسز نے امتیاز احمد ڈار ساکن رتنی پورہ،پرویز احمد کمار،سجاد احمد دھوبی ساکنان پنجورہ اور شاہد منظور ساکن ہیلو امام صاحب کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے اے کے47بندوق کی100گولیاں اور4گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔
اس سلسلے میں زیر ایف آئی نمبر191کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔