سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح اُس وقت ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب جنگجوئوں اور فورسز کے مابین شدید معرکہ آرائی ہوئی۔
یہ معرکہ آرائی دوران شب اُس وقت شروع ہوئی جب فوج ،سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طورپاندوشن نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
دفاعی ذرائع نے فوجی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مہلوک فوجی کی شناخت 8جاٹ کے رنبیر کے طور کی جو34آر آر سے وابستہ تھا۔
زخمی فوجی کی شناخت دیپک کے طور ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق طرفین کے درمیان گولیوں کا سلسلہ جاری ہے۔