سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہوئی مسلح جھڑپ میں2جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ضلع کے دیارو گاﺅں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں اور یوں وہاں جھڑپ شروع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اس جھڑپ میں 2جنگجوہلاک ہوگئے جن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی تھی۔