سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے میلہورہ گاوں میں پیر کو جنگجوﺅں کیخلاف فورسز آپریشن کے دوران مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے میلہورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے محاصرے سے بچ نکلنے کیلئے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔