سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آپریشن ضلع کے کٹہ پورہ گاوں میں آج علی الصبح شروع کیا گیا جس کے دوران چھپے جنگجووں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی ہوئی۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محاصرے میں موجود جنگجووں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکراکر فورسز پر گولیاں چلائیں۔
اس سے قبل پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے کٹہ پورہ میں جنگجووں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تلاشی آپریشن کے دوران ہی جنگجووں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور معرکہ آرائی شروع ہوئی۔
دریں اثناءشوپیان ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے۔