سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کی صبح فورسز نے ایک آپریشن کے دوران تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔فورسز کایہ آپریشن بڈی گام گاوں میں گذشتہ شام شروع کیا گیا تھا جو رات بھر جاری رہا۔
پولیس نے تین جنگجوﺅں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم مہلوکین کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شام فورسز نے بڈی گام گاوں کو فورسز نے محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران موجود جنگجوﺅں اور فورسز اہلکاروں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ آج صبح سویرے تک جاری رہا جس کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے مارے گئے جنگجوﺅں کا اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔