سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا۔نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ تصادم ضلع کے گنو پورہ گاوںمیں جاری ہے۔
یہ تصادم اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا، اور دونوں نے ایک دوسرے کی طرف گولیاں چلائیں۔
علاقے میں فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔