سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کو سیکورٹی فورسز کی تلاشی کارروائی کے دوران ربن نامی گاﺅں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں4جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرا ئع کا حوالہ دیتے ہوئے چار جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم لکھا ہے کہ جاں بحق جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں کی گئی ہے ۔
اس سے قبل زینہ پورہ ربن نامی علاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وہاں محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔
فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں نے جونہی مشتبہ جگہ کا محاصرہ تنگ کرکے تلاشی شروع کی تو چھپے جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔