سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کو فورسز کے جنگجو مخالف آپریشن دوران معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ معرکہ کنی گام گاوں میںچھڑگئی جہاں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور جنگجوﺅں کیخلاف تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز اہلکاروں پر گولیاں چلائیں جس کے جواب میں فورسز نے بھی گولیاں چلائیں اور یوں وہاں معرکہ چھڑ گیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک یہ معرکہ آرائی جاری تھی۔