سرینگر//پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی ضلع شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ کے مطابق داژھو نامی گاﺅں میں اُنہیں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد مذکورہ گاﺅں کو فوج اور سی آر پی ایف کے تعاون سے محاصرہ میں لیاگیا۔تلاشی آپریشن کے دوران وہاں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ چلا جس کو تباہ کیا گیا۔
کمین گاہ سے ایس ایس پی کے مطابق 2یو بی جی ایل گرینیڈ،3چینی ساخت کے گرینیڈ،1اے کے47بندوق کا میگزین اور47گولیاں،1ریڈیو سیٹ اور کھانے پینے کی چیزیں بر آمد کی گئیں۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر نمبر99کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔