سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں بدھ کی صبح ایک لاش پُر اسرارحالت میں بر آمد ہوئی ۔یہ لاش رانی پورہ گاوں میں ملی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رانی پورہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
لاش کی شناخت محمد یاسین کیانی ولد برکت اللہ ساکن رکھ براہ کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔