سرینگر//پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو ککر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معرکہ اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے وائلو علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
پولیس کے مطابق فورسز نے محاصرہ سخت کرلیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
باقی تفصیلات کا انتظار ہے