سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے کنڈی پورہ، بجبہاڑہ میں بدھ کی شام فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کنڈی پورہ گاوں میں معرکہ آرائی شروع ہونے کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق پولیس ،فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کنڈی پورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر جنگجوﺅں کی تلاش کیلئے گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔