سرینگر//پولیس نے منگل کو بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ میں جیش سے وابستہ ایک جنگجو اور ایک اعانت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک پولیس بیان کے مطابق ایاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن شیر پورہ بالا کو فوج اور پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک پستول ایک میگزین اور سات گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایاز حال ہی میں جنگجو صفوں میں شامل ہوا تھا۔
اس کے علاوہ مذکورہ ضلع میں ہی جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔گرفتار اعانت کار کی شناخت رئیس احمد میر ولد عبد الرشید ساکن چندہارہ پانپور کے طور کی گئی ہے اور اسے مہندی کدل اننت ناگ میں مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اعانت کار کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا ہے۔
دونوں گرفتاریوں کے سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔